منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق شدہ رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

 
اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے نادرا سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 37 انتخابی حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کی تیار شدہ رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے چیرمین نادرا عثمان مبین کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جسے پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے تحریر کیا۔ چیرمین نادرا کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نادرا کی تیارشدہ رپورٹس کو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہے اس لیے 37 انتخابی حلقوں کی انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق تیار شدہ رپورٹس پارٹی کو فراہم کی جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹس 15 اپریل سے قبل فراہم کی جائیں اوران کا سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہونا بھی ضروری ہے۔ خط میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت نادرا پر رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کےلیے دھاندلی کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…