لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی سے بھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں ہوگی ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے پاس قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کیلئے امیدواران موجود ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی مقبولیت کا دعویٰ کرتی ہے
اوراس لیے تحر یک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کر نے کا فیصلہ کر لیااس حوالے سے تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،کسی بھی دیگر جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کر یں گے ۔