ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

یمن ، فضائی حملوں میں 20 باغی ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فیصلہ کن آپریشن جاری ہے، جنگی طیاروں نے جنوبی یمن کے تعز شہر میں حوثیوں کے متعدد مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد ٹھکانے تباہ اور کم از کم 20 حوثی باغی ہلاک ہوگئے حکا م کے مطا بق عدن بندرگاہ کے شمالی ضلع میں دارالخدنامی علاقے کے قریب سعودی قیادت میں اتحادیوں نے علی الصباح8 فضائی حملے کیے جس میں 14 حوثی باغی ہلاک ہو گئے۔ امی شہر کے قریب دالیہہ میں صدر منصور ہادی کے حامی جنگجوو¿ں کے حملے میں 6 باغی ہلاک ہو گئے، فوری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ الحدث ٹیلی وژن چینل کے مطابق حوثی ملیشیا اور سابق صدر علی صالح کے حامی گروپوں نے عدن میں کریتر کے مقام پر شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔دوسری جانب امریکا کے طیاروں نے سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کے یمن میں حوثی باغیوں کیخلاف فضائی مہم میں شریک لڑاکا طیاروں میں دوران پرواز ایندھن بھرنے کا کام شروع کردیا۔ ڈاکٹروں کی ایک عالمی تنظیم کی سربراہ الزبتھ اینگار نے کہا کہ ڈھائی ٹن دواوں اور طبی ساز و سامان کی کھیپ عدن پہنچ گئی۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورت حال میں یہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے۔ لبنان میں موجود ایران کے نائب وزیر خارجہ مرتضیٰ سرمدی کا کہنا ہے کہ یمن کے متحارب گروپ اپنے ملکی بحران کو ختم کرنے کیلیے اجتماعی حکومت کے قیام پر متفق ہوں۔ انھوں نے یمن پر سعودی اتحادیوں کی فضائی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ادھر یونیسیف نے کہا کہ یمن میں لڑنے والوں میں 30 فیصد بچے بھی شامل ہیں جو ہلاک اور زخمی بھی ہو رہے ہیں۔ دریں اثنا سلامتی کونسل میں جمع کرائی گئی قرارداد میں یمن کو موجودہ بحران سے نکالنے، ملک میں سیاسی استحکام، آئینی حکومت کی بحالی اور جغرافیائی وحدت و خود مختاری کے احترام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیاکہ تمام خلیجی ممالک یمن کے سیاسی بحران کے جلد خاتمے اور تمام نمائندہ قومی حلقوں پر مشتمل حکومت کے قیام کے حامی ہیں، عالمی برادری القاعدہ کو شکست دینے کیلیے مداخلت کرے، یمن میں آئینی حکومت کا خاتمہ موجودہ تمام مسائل کی بنیاد ہے جب تک آئینی حکومت بحال نہیں ہو جاتی اس وقت تک امن وامان کا قیام ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…