اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تعلیمی اداروں میں طلبہ کی سخت نگرانی کا فیصلہ، ڈیٹا ہی نہیں رویوں کی بھی نگرانی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اب صرف ڈیٹا تک محدود نہیں رہا جائے گا بلکہ ان کے رویوں کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ ، اے آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ نماز نہ پڑھنے
والے طلبہ نماز پڑھنے لگیں تو جامعات ان کے روئیے میں تبدیلی سے فوری طور پر آگاہ کریںاور اگر پردہ نہ کرنے والی طالبات اچانک برقعہ پہننا شروع کر دیں تو بھی آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش اور دیگر تنظیموں کا ٹارگٹ نوجوان ہیں، سائنس گریجویٹ طلباکو یہ تنظیمیں خصوصی ٹارگٹ کر رہی ہیں، انہوں نے جامعات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ ٹولیوں کی شکل میں بیٹھنا شروع کریں تو فوری طور پر ان کی سرگرمیوں سے مطلع کیا جائے۔