ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کیلئے اگلے دو دن اہم،اہم فیصلے متوقع

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کیلئے اگلے دو دن اہم ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور اہل خانہ کی وطن واپسی سمیت آئندہ 48 گھنٹوں  کے دوران اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد لندن روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیویارک سے واپسی پر لندن رکیں گے۔

اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز بھی لندن میں موجود ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے جبکہ ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔پارٹی کے آئندہ صدر اور دیگر تنظیمی امور کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کیلئے دعائیں کیں ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…