ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے منظوری دے دی

datetime 9  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپرا نے فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کمپنی اور گھریلو صارفین کے علاوہ ملک بھر میں ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل پاور ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ملک بھر میں 4 روپے 42 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو اگلے ماہ کے بلوں میں 25 ارب روپے سے زائد ریلیف ملے گی۔ فروری کے مہینے میں بجلی کی پیدوار میں مجموعی لاگت 26 ارب 67 لاکھ روپے رہی ہے۔ فرنس آئیل میں 33 فیصد کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوئی ہے جس پر سینٹرل پاور ایجنسی کی درخواست میں ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…