ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ِدپیکا یا سونم کیوں، میں خود نئی نسل کی سپرسٹار ہوں، کنگنا

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)کنگنا نے کہا ہے کہ وہ ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں کرتیں۔دو بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ کنگنا رناوت ہمیشہ ہی براہ راست اور بیباک بیانات کے لیے فلم انڈسٹری میں مشہور رہی ہیں۔
حال ہی میں ممبئی میں صحافی انوپما چوپڑا کی کتاب ’فرنٹ رو – ?نورسیشن آن سنیما‘ کی تقریبِ رونمائی میں بھی کنگنا نے صحافیوں سے ایسی ہی باتیں کیں۔
کنگنا کا کہنا تھا کہ ’جب میں اتنی کامیاب نہیں تھی تب کوئی میرا انٹرویو بھی لینے نہیں آتا تھا اور اکثر مجھ سے ایک ہی سوال پوچھا جاتا تھا کہ سونم یا دیپکا میں سے کون نیکسٹ جنریشن کی سپرسٹار اداکارہ بنے گی۔‘
کنگنا نے بتایا کہ اس کا جواب وہ کچھ یوں دیتی تھیں کہ ’نہ دیپکا نہ سونم نیکسٹ جنریشن سٹار میں خود ہوں۔‘
کنگنا نے کہا ہے کہ وہ ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں کرتیں۔
’میں بہت شرمیلی ہوں. مجھے ڈر لگتا ہے اور پسینے چھوٹنے لگتے ہیں اس لیے میں ایوارڈ شوز پر نہیں جاتی۔‘
کنگنا نے یہ بھی کہا کہ اس کی ایک وجہ ان کی حساسیت بھی ہے ’میں بہت حساس ہوں اور تنقید کو بےحد سنجیدگی سے لیتی ہوں یہاں تک کہ بلاوجہ کی تنقید سے بچنے کے لیے میں ٹوئٹر جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ سے بھی دور رہتی ہوں۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…