اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان ”قربانی کا بکرا نہیں“ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب امریکہ کو کھری کھری سنادیں،دھماکہ خیز اعلان‎

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر نہیں لاسکتا اور نہ ہی قربانی کا بکرا بننے کےلیے تیار ہے۔ بھارت نے مہم جوئی کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج یواین چارٹر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر

میں حق خود ارادیت کی کوششوں کو طاقت کے ذریعے سے کچلنے کے لیے 7لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہبھارت کشمیر میں جنگی جرائم اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہاہے ۔پاکستان کشمیر میں بھارتی جرائم پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت جرائم پر پردہ ڈالنے کےلیے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو پیلٹ گنوں کے استعمال اور دیگر جرائم سے روکے۔شاہد خاقان عباسی کے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں تخریب کاری کی پشت پناہی بند کرنا ہوگی ، ہم بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرئن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسائل کا فوجی حل نہیں ،مصالحت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں جو سرحد پار کرکے پاکستان میں کارروائیاں کرتےہیں ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، پاکستان نے فوجی جوانوں سمیت 70 ہزار پاکستانی جانوں کا نقصان اٹھایا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان کی کوششوں سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سیکریٹری

جنرل اقوام متحدہ کی امن و سلامتی کے لیے کوششوں کو سراہتےہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عراق اور شام میں داعش اگرچہ کمزور ہوگئی مگر دہشت گردی کے واقعات آج بھی دنیا میں جاری ہیں ۔روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو اپنے قیام سے ہی مشرقی پڑوسی کی جانب سے مشکلات

کا سامنا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیار تب ہی بنائے جب اس کے ہمسائے ملک نے انہیں حاصل کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے چینی صدر کا ویژن قابل تعریف ہے ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ان کے ہمراہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور وفد کے دیگر اراکین بھی وہاں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…