جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

پٹرول پمپ پر آپ کے ساتھ کس طرح فراڈ کیا جاتا ہے؟ پٹرول ڈلواتے وقت کس چیز پر نظر رکھنی چاہئے؟ وڈیو دیکھیں

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹیٹ آئل کے پٹرول پمپس پر کم پٹرول ڈال کر عوام سے پیسے ہتھیانے کا نیا طریقہ کار نکال لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس او کے پٹرول پمپ پر ایک ملازم کی موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالتے ہوئے وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پٹرول ڈالتے ڈالتےنوزل کے ہینگر کا بٹن دبا دیتا ہے جس سے کم مقدار میں پٹرول موٹر سائیکل میں جاتاہے اور اچانک پٹرول ڈلنا بند ہو جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ پٹرول پمپ پر ہونے والی اس

’’واردات‘‘ کیخلاف عوام الناس میں سخت غصہ پایا جا رہا ہے اور صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اول تو پاکستان میں پٹرول کے نرخ پہلے ہی کہیں زیادہ ہیں اور دوسری طرف جتنی رقم کا پٹرول ڈلوایا جا رہا ہے وہ بھی پورا نہیں ملتا، پٹرول پمپ مالکان ’’چیک اینڈ بیلنس‘‘ رکھنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ ملی بھگت سے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ ایسے عناصر کیخلاف فوری اور تادیبی کارروائی کی جانی چاہئے تاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سزا مل سکے۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…