منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

خطرے کی گھنٹی بج گئی، بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے دھڑا دھڑ ملک چھوڑنا شروع کر دیا، انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 20  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر پاکستانی نوجوان بیرون ملک اپنی معاشی کمزوریوں کی وجہ سے جاتے ہیں، کئی لوگ صرف سیر سپاٹے کی حیثیت سے بیرون ملک کا سفر کرتے ہیں مگر اب دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بیرون ممالک جانے کے خواہش مند افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، واضح رہے کہ اس سال بیس ہزار 353 افراد نے پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے دوران 46 جرائم پیشہ افراد بھی پکڑے گئے جو بیرون ملک فرار ہونا چاہتے تھے،

یہاں یہ بات یاد رہے کہ لاہور پولیس نے کریکٹر سرٹیفکیٹ بنانے کے نظام کو کرائم ریکارڈ آفس کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے جو بھی شخص کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے آتا ہے اس کا تمام ریکارڈ سی آر او برانچ سے چیک کیا جاتا ہے۔ اگر اس شخص کا کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہ ہو تو ڈی آئی جی آفس کی طرف سے اسے کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2017 کے پہلے نو ماہ کے دوران 20 ہزار 353 افراد نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کیے اسی دوران 46 ایسے افراد جن کا صوبے کے مختلف اضلاع میں پولیس ریکارڈ تھا نہ صرف ان کا سرٹیفکیٹ روک دیا گیا بلکہ متعلقہ تھانے کو ان کی تفصیلات فراہم کی گئیں تا کہ ان کو گرفتار کیا جا سکے۔ ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ سال اتنی مدت میں صرف 11 ہزار کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے تھے اور اس سال ان کی تعداد میں 9 ہزار سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس پی سکیورٹی لاہور عبادت نثار نے بتایا کہ کچھ ممالک ویزا کے اجرا کو کریکٹر سرٹیفکیٹ سے مشروط کرتے ہیں اور اسی وجہ سے شہری ان کے دفتر سے رابطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد گرفتاری کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہو جاتے تھے مگر اب وہ بیرون ملک جانے کی بجائے پولیس کی گرفت میں آئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…