اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) سپریم کورٹ میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان کی اسمبلیوں میں واپسی کو چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں بھی اسی نوعیت کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی اور حکومت سے 22 اپریل کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر پٹیشن میں درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر ارکان اپنی نشستوں سے مستعفی ہوچکے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی نے نظریہ ضرورت کے تحت ان کے استعفے منظور نہیں کیے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ نے بھی اسی نوعیت کی درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے 22 اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے ، درخواست گزار ارسلان افتخار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے آئینی طور پر منظور ہوچکے ہیں ، اس پر عمل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ واپسی عدالت میں چیلنج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































