منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کا انعقاد،زبردست خبر سنادی گئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ، اس کو وسعت دینے اور مرمت اور دیگر تعمیراتی کاموں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ا س سلسلے میں کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان پر لیگ اور آزادی کپ لاہور کاانعقاد میں کیا تھا جس کے بعد سندھ حکومت اور کراچی کے شہریوں کی جانب سے پی سی بی سے یہ مطالبہ زور پکڑ گیا تھا کہ انٹرنیشنل میچز کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں کرائے جائیں جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ اس سلسلے میں اگلے ماہ میچز کی سیریز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انتظامات کیے جائیں ۔کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے چیئرمین کو رپورٹ دی کہ میچز سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش ، اس کو وسعت دینے اور مرمت اور دیگر تعمیراتی کاموں کی ضرورت ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے اور جلد اس حوالے سے ٹھیکہ تفویض کر دیا جائے گا اور 6 ماہ کے اندر تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی جائیں گی ۔ ذرائع یہ نے بھی بتایا کہ 2018 ء میں پاکستان سپر لیگ سمیت انٹرنیشنل میچز کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ بورڈ میچ کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…