پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

نون لیگ والے منہ چھپاتے پھریں تو بہتر ہے، وہ بڑی مشکل سے الیکشن جیتے،یاسمین راشد نے دھماکہ خیز جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جب تک 29ہزار ووٹوں کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا حتمی نتیجے کا اعلان نہیں ہونے دیں گے ،این اے 120کے نتائج پر 29ہزار ووٹو ں کا سایہ ہے ، ان خیالات کا اظہار این اے 120سے پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر میڈیا سارے حالات نہ دکھاتا تو کبھی بھی حکومت کے ووٹ بینک میں کمی نہ آتی ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے پہلے بھی تحفظات تھے

او راس کے حوالے سے پہلے بھی اظہار کر چکی ہوں ، اس معاملے پر عدالت میں بات ہو گی ، یہ جنگ ختم نہیں ہوئی ، 29ہزار ووٹو ں کا سایہ این اے 120کے نتائج پر پڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہوتا اور تمام امیدواروں کو لیول پلینگ فیلڈ نہیں دیا جاتا ہم اس ادارے کے پیچھے پڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں حلقے کی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مشکل انتخاب کے باوجود ووٹ دئیے اور اسکی وجہ سے حکومت کے ووٹ بینک میں واضح کمی آئی ہے اور اب حکومت کو منہ چھپاتے پھرنا چاہیے ۔ میں حکومت سے کہتی ہوں کہ فکر نہ کریں ہم آپ کا پیچھا جاری رکھیں گے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے بندے اٹھائے گئے ہیں انکی اپنی حکومت ہے اگر ان میں یہ طاقت نہیں تو انہیں حکومت چھوڑ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم این اے 120کی عوام کے بیحد مشکور ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کی امیدوار کو ووٹ دیا ہے اور 2013ء کے مقابلے میں حکمران جماعت کا مارجن دو تہائی کم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے خواتین اور اس کے بعد مرد کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی جانفشانی سے ریاستی وسائل کا مقابلہ کیا اور اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن 29ہزا ر ووٹوں کا فیصلہ نہیں کرتا ہم نتائج کا اعلان نہیں ہونے دیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…