منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

این اے 120کی فتح کا جشن، نوازشریف اور کلثوم نواز کی واپسی، حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں جشن منانے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے مختلف مقامات پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے جاتے رہے ،بیگم کلثوم نواز کے مکمل روبصحت ہوکر وطن واپسی پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سب سے بڑے سیاسی معرکے میں کامیابی کی خوشی میں (ن) لیگ کی جانب سے بھرپور جشن منانے کاسلسلہ جاری ہے ۔لاہور کے حلقہ این اے 124میں خرم روحیل اصغر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں این اے 120میں کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ یونین کونسل 230کے چیئرمین مہر شہزاد کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ صوبائی حلقہ پی پی 139اور پی پی 140کے مختلف مقامات پر بھی رہنماؤں اور کارکنوں کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور قیادت کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔ یوتھ ونگ لاہور کے نائب صدر محمد جہانگیر اعوان کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور اس موقع پر بیگم کلثوم کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کرائی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما میاں عثمان کی طرف سے شاہ عالمی میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی ضمنی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع مٹھائی تقسیم کی گئی اور لیگی قیاد ت کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں بھرپور جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں مریدکے، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شرقپور شریف ،شیخوپورہ،رائے ونڈ،راولپنڈی ،ننکانہ صاحب سمیت دیگر مقامات پر بھی بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ،بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختوانخواہ کے کئی مقامات پر بھی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے مکمل روبصحت ہو کر لندن سے وطن واپسی پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز خطاب کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…