منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں ،یہ مغل بادشاہ اور شہزادہ سلیم بن گئے ہیں،آصف زرداری

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا کہ شہزادہ سلیم نہ بنیں ،یہ مغل بادشاہ اور شہزادہ سلیم بن گئے ہیں ، اسد گلزار این اے فور سے امیدوار ہوں گے ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے فور کے مرحوم امیدوار گلزار کی گھر میڈیا سے گفتگو میں آصف علی زارداری کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بیس میں جیالے کو کھڑا کیا،نوجوانوں کو آگیلا رہے ہیں ،انہوں نے

کہاکہ جیتنے کے بعد مریم نواز کے بیان میں سب کچھ عیاں ہے، میاں صاحب کو لندن میں کہا تھا آپ شہزادہ سلیم نہ بنیں،آصف زرداری نے کہاکہ پاکستان کیلئے ہم نے بہت کچھ کیا، بہت کچھ کرنا باقی ہے،خیبر پختونخواہ میں تیس سال سے جنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان قیادت سے کافی امیدیں ہیں اور پاکستان کو نوجوان قیادت نے بنانا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ دیا تھا کہ آخری سال سیاست کروں گا، حکومت کا آخری سال ہے، اس لیے سیاست کر رہا ہوں۔آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی کو نوجوانوں کی سخت ضرورت ہوتی ہے، ہم نے این اے 120 سے جیالے کو امیدوار بنایا، ہر سیاسی جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ یوتھ کو ملائے۔انہوں نے کہا کہ این اے120 میں فتح کے بعد مریم نواز کا بیان سن لیں، اس میں بہت کچھ ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ لیاقت جتوئی کوکوئی وکٹ سمجھتا ہے توان کی سیاسی بصیرت پرسوالیہ نشان ہے؟

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…