بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد ٗملزم کا صحت جرم سے انکار

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی۔کوئٹہ کی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما اور ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ سماعت میں عدالت نے عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے سماعت

ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر گواہوں کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ 20 جون 2017 کو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی نے اپنی گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ پہلے تو پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کرتی رہی تاہم بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ واقعہ کا سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا۔ ملزم عبدالمجید اچکزئی نے مقتول کے ورثا سے جعلی صلح کا ڈرامہ بھی رچایا جسے ورثا نے جھوٹا قرار دے دیا۔ بعدازاں ملزم کے خلاف یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس کے خلاف 2009 میں اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔ عبدالمجید اچکزئی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا چچا زاد بھائی بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…