اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں لیگی ورکرز دلبرداشتہ ہیں اور روتے ہوئے کہتے ہیں کہ ن لیگ کو نواز شریف اور ان کے دوستوں نے تباہ کر دیا ہے، ظفر علی شاہ کی نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں معروف صحافی ارشد
شریف کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 120میں لیگی ورکرز دلبرداشتہ ہیں اور رو روہے ہیں۔ لیگی ورکرز کا موقف ہے کہ ن لیگ کو تباہ کر دیا گیا ہے جس کے ذمہ دار نواز شریف اور ان کے دوست ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا ۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!