جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

انٹرویو کے دوران طلعت حسین کے سوال پر مریم نواز سیخ پا کیا، کونسے، نہیں کی گردان کے بعد چہرے پر ہوائیاں اڑنے لگیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز جیوز نیوز کے اینکر اور سینئر صحافی طلعت حسین کے غیر متوقع سوال پر گڑبڑا گئیں، کیا کونسے، نہیں سے سوالات کے جوابات اور چہرے کا رنگ تبدیل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کے اینکر اور سینئر صحافی طلعت حسین مریم نواز کا انٹرویو لے رہے تھے کہ اس دوران اپنے مخصوص نہایت پر اعتماد اور عاجزانہ انداز میں

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ طلعت صاحب اگر یہ کہا جائے کہ حلقہ این اے 120کے عوام نے انتخابی مہم چلائی تو یہ غلط نہ ہو گا جس پر طلعت حسین نے اچانک غیر متوقع سوال کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے یا فنڈز نے ؟جس پر مریم نواز ان کے اس غیر متوقع سوال در سوال پر گڑبڑا گئیں اور فوری طور پر خود کو سنبھالتے ہوئے طلعت حسین پر سوال داغ دیا کہ کونسے فنڈز؟جس پر طلعت حسین نے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ نوٹ ہوا سے گرتے ہیں ، یہ جلسے ، جلوس، ریلیاں، اجتماعات اور ان میں گاڑیاں یہ سب کہاں سے آتا ہے جس پر مریم نواز کے لہجے میں تیزی آگئی اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب وہاں کے لوکل مسلم لیگ ن کے ورکرز نے کیا اس میں کسی قسم کا سرکاری فنڈ استعمال نہیں ہوا جس پر طلعت حسین کا کہنا تھا کہ سرکاری فنڈ ہی تو تھا ،لائوڈسپیکر تک سرکاری فنڈ کے تھے ۔ مریم نواز کے لہجے کا روایتی تحمل اس موقع پر جواب دے گیا اور انہوں نے طلعت حسین کے بے لاگ اور دبنگ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لائوڈ سپیکر میری گاڑی کی چھت پر لگا ہوتا تھا اور میں مائیک سے خطاب کرتی تھی، یہ سب حلقہ این اے 120کے مالی اعتبار سے مضبوط ورکرز اور کارکنان نے کیا۔ کسی بھی قسم کا سرکاری فنڈ استعمال نہیں ہوا ، بتایا جائے کہ کونسا سرکاری فنڈ ن لیگ کی انتخابی مہم میں استعمال کیا گیا۔ طلعت حسین کے چبھتے ہوئے سوالات کے جوابات میں مریم نواز نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…