پشاور (آئی این پی ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل(آج) شروع ہوگا۔خیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی بدھ تک جمع کرائے جاسکیں گے
اور اس مہینے کی21سے 23ستمبرتک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔پولنگ آئندہ ماہ کی 26 تاریخ کو ہوگی۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست گزشتہ مہینے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی گلزار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔