بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) حلقہ این اے120کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کے واضح آثار نظر آتے ہی پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں نے ماڈل ٹاؤن کا رخ کر لیا ،سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کی بھاری نفری ماڈل ٹاؤن پہنچ گئی جبکہ وارڈنز کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہونے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد (ن) لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز اور پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نتائج میں ایک دوسرے سے آگے پیچھے جارہی تھیں اور مارجن بھی کم تھا تاہم 50پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے بعد بیگم کلثوم نواز کا پلڑا بھاری ہو گیا اور آخری وقت تک بیگم کلثوم نواز کی واضح برتری بر قرار رہی ۔ بیگم کلثوم نواز کی یقینی کامیابی کے آثار نظر آتے ہی رہنماؤں اور کارکنوں نے ماڈل ٹاؤن کا رخ کر لیا ۔ اس موقع پر رہنما او رکارکن مٹھائیوں کے ڈبے اور ٹوکرے لے کر پہنچے اور پیشگی ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے رہے ۔حلقہ این اے120سے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلانے والی مریم نوازنے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر نتائج دیکھے ، والدہ کی کامیابی پر مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی جس کا اظہار وہ تالیاں بجا کر کرتی رہیں، ساتھ موجود رہنما بھی نعرے لگا کر خوشی میں شامل ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف دوپہر کے وقت جاتی امراء رائے ونڈسے ماڈل ٹاؤن پہنچیں اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بیٹھ کر نہ صرف پولنگ کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کرتی رہیں بلکہ ہدایات بھی جاری کرتی رہیں۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد مریم نواز نے پارٹی رہنماؤں سینیٹر پرویز رشید،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، وزیر نجکاری دانیال عزیز ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری ، سینیٹر آصف کرمانی ، بلال یاسین ،خواجہ عمران نذیر،بیگم تہمینہ دولتانہ سمیت دیگر کے ہمراہ بیٹھ کر ٹی وی پر نتائج دیکھے اوراپنی والدہ کلثوم نواز کی واضح برتری دیکھ کر بھرپور خوشی کا اظہار کرتی رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…