لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے تحر یک انصاف کے جہا نگیر خان ترین پر حملہ کردیا ‘رینجرز اور پولیس نے مداخلت کر کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔تفصیلات کے مطابق دیو سماج روڈ پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین میڈیا سے گفتگو کر کے جیسے ہی روانہ ہوئے تو وہاں (ن) لیگ کے کارکنوں نے انکو دیکھتے ہیں عمران خان اور تحر یک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اور جہانگیر خان ترین کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان اور عبد العلیم خان کو دیکھتے ہی (ن) لیگی کارکنوں کے قبضہ مافیا اور قر ضہ خور کے نعرے لگاتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کے موقعہ پرجب روای روڈ کے علاقہ میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان پولنگ اسٹیشن کے باہر کارکنوں سے ملاقات کیلئے پہنچے تو انکو دیکھتے ہی انکے دیکھتے ہی قبضہ مافیا اور قر ضہ خور کے نعرے لگانے شروع کردیئے ۔