لاہور (این این آئی ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے جے یو آئی پنجاب کے سنیئر راہنماء بزرگ شخصیت سید خورشید عباس گردیزی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مر حوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور
اس کے نفاذ کے لیئے جدوجہد کرتے ہوئے گذاری ہے انہوں نے کہا کہ مر حوم کی دینی ،ملی اورجماعتی خدمات مدتو ں یاد رہیں گی انہوں نے مر حوم کے خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا کی ۔