ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

خطرناک منصوبہ سامنے آگیا،اسلا م آباد میں امریکی سفارتخانے کی عمارت کے بارے میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) آڈیٹر جنرل پاکستان نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک اینکلیو میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے حوالے سے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کی چھت علاقے میں حکومتی دفاتر پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ڈپلومیٹک اینکلیو میں عمارتوں کی تعمیرات کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اس علاقے میں صرف 5 منزلہ عمارت کی تعمیر کی منظور دے سکتا ہے تاہم آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی سفارتخانے کی عمارت کا کیس 8 منزلہ ہونے کی وجہ سے عجیب ہے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے بورڈ نے امریکی سفارتخانے کو این او سی جاری کرنے کے فیصلے کو وزیر اعظم کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا ہوا تھا لیکن وزیر اعظم کے پاس زیر التوا منظوری کے باوجود عمارت میں تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے 2012 میں چیئر مین سی ڈی اے کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کی وسیع تعمیرات پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس عمارت کی پہنچ شاہراہِ دستور سے متصل بیشتر وزارتوں اور دیگر سرکاری عمارتوں تک ہو جائے گی۔رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر عمارت کی چھت پر حکومتی دفاتر کی نگرانی کے لیے جاسوسی کے آلات نصب کیے جائیں گے۔آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا کہ آٹھ منزلہ عمارت کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم نے منظوری نہیں دی تھی لہٰذا اس عمارت کے منصوبے اور اس کی ساخت میں بے ضابطگیوں کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…