رائے ونڈ (این این آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی شوری نے 2018 ء کے عام انتخاباب میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی اتحاد برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے ،مسلم لیگ (ن)نے وزرات عظمی کے لیے بیگم کلثوم نواز یا مریم نواز کا نام پیش کیا تو ہم اسکی مخالفت کریں گے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا کہ شعائر اسلام اور دینی اقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
شریعت محمد یہ میں عورت کی حکمرانی کا کوئی تصور نہیں ۔اجلاس میں مرکزی ناظم اعلی اور وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے چار سو ارکان شوری نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان اہل حدیث مارچ2018 ء کو لاہور میں منعقد کی جائے گی ۔اجلاس میں مولانا علی محمد ابوتراب کے اغوا کی پرزور مذمت کی گئی اور انکی بازیابی کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔