ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

این اے120 میں ضمنی انتخاب،نوازشریف، مریم نوازاور عمران خان کیا کرتے رہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی قیادت اور مرکزی رہنما ضمنی انتخاب بارے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کرتے رہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا اپنی صاحبزادی مریم نوازسے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں این اے 120کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں بیٹھ کر پارٹی رہنماؤں سے بھی مسلسل ٹیلیفون پر رابطے میں رہ کر حلقے کی صورتحال کومانیٹرکرتی رہیں اورضروری ہدایات بھی دیتی رہیں۔

علاوہ ازیں وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق ، پرویز ملک ، سینیٹر پرویز رشید ، سینیٹر آصف کرمانی بھی ماڈل ٹاؤن میں موجود رہے اور رہنماؤں سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کی جاتی رہی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر رہنماؤں سے رابطہ میں رہے اور ان سے ووٹروں کے رجحان بارے آگاہی حاصل کرتے رہے۔ حلقہ این اے 120میں انتخابی مہم کی قیادت کرنے والی مریم نواز نے گزشتہ روز بیرون ملک مقیم اپنے والد نواز شریف اور این اے 120سے امیدوار اپنی والدہ کلثوم نواز سے رابطہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بھرپور اور کامیاب انتخابی مہم چلانے پر نہ صرف مریم نواز کو شاباش دی بلکہ ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ بیگم کلثوم نواز نے بھی اپنی صاحبزادی مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں ڈھیر دعائیں دیں۔علاوہ ازیں مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں بیٹھ کر حلقہ این اے120کے ضمنی انتخاب کو مانیٹر کرتی رہیں اور پارٹی ذمہ داران کو ہدایات دیتی رہیں۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اور وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کی قیادت میں یونین کونسل 48میں ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں شریک کارکن اپنی قیادت کے حق میں اور (ن) لیگ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

مختلف مقامات پر لیگی کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی کی ریلی کو دیکھ کر مخالفانہ نعرے بازی کی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر حلقے میں بنائے گئے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی جو اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتی رہی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے بھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر یونین کونسل 52میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ووٹروں سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے بغیر پروٹوکول حلقہ این اے 120کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ بتایاگیا ہے کہ گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے گزشتہ روز این اے 120میں ہونے والے انتخاب کا جائزہ لینے کیلئے بغیر پروٹوکول مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…