لاہور(این این آئی )این اے 120 کا ضمنی انتخاب،نئی تاریخ رقم، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کھل کر اخراجات، حلقہ این اے 120 کے انتخاب نے نئے رحجان کو جنم دیا ہے اس انتخاب سے عام آدمی کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے
تینوں بڑی پارٹیوں نے اندھا دھند اخراجات کئے گئے ،ایک اندازے کے مطابق کروڑوں روپے الیکشن مہم اور ووٹوں کے حصول کے لئے جھونک دیئے گئے ،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اہم سیاسی جماعت کی جانب سے ایک ووٹ کی قیمت دس ہزار مقرر کی گئی تاہم اس سے کہیں زیادہ رقم ووٹ لینے کے لئے دی جاتی رہی ،ضرورت اس امر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار ادارہ بنایا جائے تاکہ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروا سکے اور اس ادارے کو آئینی اور قانونی حیثیت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے انتخابات سرمایہ داروں کے گھر کی باندھی بن کر رہ گئے ہیں جس سے عام آدمی کو بُری طرح نقصان ہوا ہے۔