اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے گزشتہ چار سال سے غریبوں کی سینے پر منگ دلتے ہوئے پانچ سال قبل صنعتی بجلی کے ریٹ کو گھریلو ریٹ مقرر کر کے غریبوں کو غریب تر کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ۔2008میں تجارتی بجلی کے ریٹ 7.63تھا جبکہ گھریلو صارفین کو 4.15میں مل رہی تھی ،2017میں حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 7.82روپے مقر ر کرکے بجلی کو مہنگا ترین کر کے
کمریں توڑ دی ہیں ۔معلومات کے مطابق2010میں بجلی قیمت میں دھیرے دھیرے اضافہ شروع ہوا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے موجودہ حکومت نے ایک دو چھلانگیں لگا کر صنعتی بجلی ریٹ کے برابر کر کے غریب کو بہترین تحفہ دیدیا جو کہ اس وقت مہنگی ترین بجلی ہے وہ ملک کی عوام کو دی جارہی ہے ۔