منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بارش کا پہلا قطرہ ہے ٗعامر سہیل

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عامر سہیل نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ایک انٹرویو میں عامر سہیل نے کہاکہ فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کا پاکستان آنا اور قذافی اسٹیڈیم میں عوام کی تینوں میچوں کے دوران بھرپور شرکت کرنے سے دنیا کو یہ پیغام ملا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی ایک ایسی قوت ہے جسے

نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا اور کھیلنا بارش کا پہلا قطرہ ہے لہذا اس معاملے میں سابق چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جنھوں نے جائلز کلارک کو آئی سی سی ٹاسک ٹیم بنانے پر رضا مند کیا۔انہوںنے کہاکہ ذکاء اشرف کے بعد شہریار خان نے اس معاملے کو آگے بڑھایا لیکن درحقیقت نجم سیٹھی بھی مکمل طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اس کام کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کے لئے 47 ٹیسٹ 156 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے عامر سہیل نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہونا چاہیے کہ پی سی بی بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے مطمئن ہو جائے تاہم اگر ایسا سوچا گیا تو یہ سراسر ا غلطی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کے تناظر میں بالخصوص پاکستان میں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے پی سی بی کو مسلسل کام کرنے کی حکمت عملی پر کاربند رہنے کی پالیسی اپنانا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے پاکستان آرمی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار کو بھی سراہنا ہوگا جن کی کاوشوں

سے ایسا ممکن ہوا اور خاص طور پر آپریشن ضرب عضب کے ثمرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے جس کے سبب یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں سیکوریٹی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…