لاہور(آن لائن)تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کوپر روڈ پر پولنگ سٹیشن کا دورہ ، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے کمرے کے اندرجانے سے روک دیا جبکہ ن لیگ کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی امیدواریاسمین راشد کوپر روڈ کالج کے پولنگ سٹیشن میں جانا چاہتی تھیں لیکن پولیس نے انہیں اندر جانے سے روک دیا بعد میں پاک فوج کے افسر نے انہیں پولنگ سٹیشن کا دورہ کرایا اور
انتظامات کے حوالے سے بتایا جس پر تحریک انصا ف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وہاں پہلے سے موجود ن لیگ کے کارکنوں نے ان کیخلاف نعرے بازی کی جس پر ٹائیگرز بھی میدان میں آ گئے اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج بڑا اہم دن ہے اورتاریخ رقم ہونے جا رہی ہیں،ووٹرز سے اپیل ہے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ،انہوں نے کہا کہ گلی گلی ووٹ کی اہمیت کیلئے مہم کی تھی،آج عوام پاکستان کیلئے اٹھیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں ، یاسمین راشد نے پولیس اہلکار وں سے درخواست ہے کہ ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز کے اندر آنے سے نہ روکا جائے ۔