پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

پولنگ کے دوران انتقال کی خبر تحریک انصاف کا کیمپ سوگ میں ڈوب گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور،اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 120 ضمنی  الیکشن کی پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ  این اے 120 پی پی 140 سے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اجاسم شریف کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں اس خبر کے باعث تحریک انصاف کے کیمپ سوگ میں ڈوب گیا ہے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے اجاسم شریف سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی جا رہی ہےدریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابقہ رکن پنجاب اسمبلی آجاسم شریف کی زوجہ محترمہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ آجاسم شریف کی زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ لٹن روڑ جنازگاہ میں ادا کی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، اعجاز احمد چودھری،چودھری محمد سرور اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی اور بعد ازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…