اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو صدر پاکستان کا عہدہ دے دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کے بیرون ملک دورے پر روانہ ہونے کے باعث چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو قائم مقام صدر بنا دیا گیا ہے، انہوں نے بطور قائم مقام صدر یہ عہدہ
سنبھال لیا ہے اور رضا ربانی صدر ممنون حسین کی بیرون ملک واپسی تک صدر مملکت کے فرائض سرانجام دیں گے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جبکہ رضا ربانی کی جگہ مولانا عبدالغفور حیدری کو قائم مقام چیئرمین سینٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔