جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

نواز حکومت نے رات کے اندھیرے میں ممتازقادری کو کیوں پھانسی دی اور اس کے بعد مسجد نبوی ؐ میں نواز شریف کیساتھ کیا ہوا؟بزرگ ہستی کادھماکہ خیز انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 120 میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اولیاءکے شہر لاہور کو دنیا بھر میں بدنام کیاہے ، نوازشریف کبھی سپریم کورٹ اور کبھی عوام سے گلہ کرتے ہیں اور پوچھتے پھرتے ہیں

کہ مجھے کیوں نکالا ؟ اسے یہ پتہ نہیں کہ اسے اللہ نے پکڑاہے ، اس نے رات کے اندھیرے میں عاشق رسول ممتاز قادری کو شہیدکرایا ۔ نوازشریف کو تو مسجد نبوی ﷺ میں بھی مردہ باد کے نعرے سننے پڑے ، نوازشریف کے لیے اب بھی توبہ کا دروازہ کھلاہے ، اللہ اور عوام سے معافی مانگ کر اپنے جرائم کا اعتراف کر لیں ،کسی سرکاری یا غیر سرکاری اہلکار نے یا حکومتی گلوبٹوں نے دھاندلی کی کوشش کی تو اس سے موقع پر ہی نپٹیں گے .سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ہم منتخب ہونے کے بعد پہلا کام یہ کریں گے کہ اگر نوازشریف یا ان کے خاندان کا کوئی فرد بیمار ہو جائے تو اس کا علاج لاہور میں ہوسکے اور انہیں لندن اور نیویارک نہ جاناپڑے ، نوازشریف کے نااہل ہونے کے باوجود کسی غریب مسلم لیگی کی باری نہیں آئی پھر ان کی بیگم اور پھر ان کی بیٹی ، کیا یہ جمہوریت ہے ؟ہم غریب عوام کو استحصال سے بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ، اگر آپ کے بنگلے حرام کی کمائی کے بنیں تو جا کر سپریم کورٹ کو بتائیں ، دولت کہاں سے آئی ؟ عجیب بات ہے کہ ان کے پاس اربوں اور کھربوں کی دولت ہے مگر آمدنی کے ذرائع کا پتہ نہیں ، ہم مزدور کو کارخانے اور کسان کو کھیتوں کی پیداوارمیں شامل کرنا چاہتے ہیں ، عوام کرپشن کےخلاف اپنے ووٹ کا استعمال کریں تاکہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…