جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے مرتکب شخص کو بڑی سزا سنا دی گئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں واٹس ایپ میسج سروس ایک مقبول ایپ ہے، جہاں دنیا بھر میں صارفین اس سے استفادہ کرتے ہیں وہاں پاکستان میں بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ایک شخص کے واٹس ایپ نے اسے موت کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایک مسیحی شخص کو واٹس ایپ پر توہین رسالتﷺ کا پیغام بھیجنے پر موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ایک وکیل نے اس مسیحی شخص کے بارے میں بتایا کہ اس مسیحی شخص نے واٹس ایپ پر اپنے ایک مسلمان دوست کو نظم بھیجی اس نظم میں مبینہ طور پر اسلام کی توہین کی گئی تھی۔ گزشتہ سال ندیم جیمز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کے مسلمان دوست یاسر بشیر نے اس کے خلاف پولیس کو شکایت کی کہ ندیم جیمز نے مجھے واٹس ایپ پر ایک نظم بھیجی ہے جس میں مبینہ طورپر نبی کریمؐ اور دیگر مذہبی شخصیات کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ وکیل صفائی انجم شکیل نے کہا کہ ندیم جیمز کو توہین آمیز نظم واٹس ایپ کرنے پر عدالت نے موت کی سزا سنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے کیونکہ میرے موکل اور اس کے مسلمان دوست یاسر کے درمیان ایک مسلمان لڑکی پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد یاسر نے ندیم جیمز کے خلاف یہ سازش کی۔ وکیل نے مزید کہا کہ ندیم جیمز کا ٹرائل سکیورٹی وجوہات اور مسلم علما کی جانب سے ندیم جیمز اور اس کے اہل خانہ کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد جیل میں ہی کیا گیا اس کے علاوہ عدالت نے بھی ندیم جیمز کی سزائے موت کی تصدیق کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…