اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان پر اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔ایک انٹرویو میں خرم دستگیر نے واضح کیا کہ افغانستان کے 45 فیصد حصے پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں ،دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر باڑ کا کام ہر صورت
ہوگا ۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اب امریکا اور افغانستان کے طالبان کے ساتھ مری طرز کے مذاکرات نہیں کرائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے نان اسٹیٹ ایکٹرز کو ختم کرنا ہے رد الفساد کے ذریعے یہ کام ہورہا ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول ملٹری میں مکمل اتفاق ہے۔