ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

تین بڑی شرائط تسلیم،بھٹو خاندان کی اہم شخصیت نے عمران خان سے ہاتھ ملالیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ نیشنل فرنٹ کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کے لیے معاملات طے پاگئے ہیں ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے انضمام کے لیے سندھ نیشنل فرنٹ کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیا ہے ۔19ستمبر کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جہاں پر 10محرم الحرام کے لاڑکانہ میں جلسہ عام کا اعلان کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کو سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سندھ نیشنل فرنٹ کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔امیر بخش بھٹو نے عمران خان کو ایس این ایف کے پی ٹی آئی میں انضمام کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے ۔امیر بخش بھٹو نے عمران خان پر واضح کیا کہ انضمام کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لندن سے کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گی ۔2018کے انتخابات کے بعد اگر پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو سندھ نیشنل فرنٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی کے 9سالہ دور حکومت میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔بھٹو خاندان کے اصل وارث ہم ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت مل جانے کی صورت میں بے نظیر بھٹو قتل کی دوبارہ تحقیقات کرائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے امیر بخش بھٹو کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مطالبات مان لیے ہیں ،جس کے بعد یہ فیصلہ ہوا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 19ستمبر کو حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد لاڑکانہ کا دورہ کریں گے اور وہاں ہونے والے اجلاس میں ان معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں 10محرم الحرام کے بعد لاڑکانہ میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔جلسے سے عمران خان اور سردار ممتاز بھٹو خطاب کریں گے ۔اسی جلسے میں سندھ نیشنل فرنٹ کے پاکستان تحریک انصاف میں انضمام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…