پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف میں بڑی بغاوت،باغی گروپ نے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار کا اعلان کردیا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف فاؤنڈر گروپ نے جاوید انتظار کو حلقہ این اے 48سے اپنا امیدوار قومی اسمبلی نامزد کر دیا ۔یہ فیصلہ پی ٹی آئی فاؤنڈر گروپ فیڈرل کیپٹل کی تنظیمی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔جاویدانتظار نے کہا کہ کارکنان بیک وقت تنظیم ورکنیت سازی اور قومی انتخابات کی تیاری کریں ۔اس ضمن میں آئندہ چند روز میں عوامی رابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی ۔

فاؤنڈر گروپ سے امیدوار لانے کا فیصلہ تحریک انصاف کے غیر جمہوری طرز عمل کی وجہ سے کیا گیا ۔ہم کئی سالوں سے تحریک انصاف میں جمہوریت اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔لیکن عمران خان آمرانہ طرز عمل سے پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہے ۔ہم مزاحمتی سیاست کے ذریعے اپنا جمہوری مؤقف واضح کر رہے ہیں۔ عمران خان سے سرمایہ دارؤں اور انتخابی گھوڑوں سے ہاتھ ملا لیا جس کی وجہ سے تحریک انصاف کا بنیادی منشور اور نظریہ بری طرح مجروح ہوا ہے ۔نظریاتی کارکن پارٹی آئین کی خلاف ورزی کیوجہ سے نظر انداز ہو رہے ہیں۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…