بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کابل میں کرکٹ سٹیڈیم کے باہردھماکہ،پاکستان کی شدید مذمت،پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کے بارے میں اہم خبر

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان نے کابل میں کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،د کھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور اس کی عوام کے ساتھ ہیں۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہ ۔ترجمان نے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور اس کی

عوام کے ساتھ ہیں ۔ ترجمان نے دھماکے کے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش بمبار نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکا ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم حکام کے مطابق دھماکے میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان نہیں پہنچا۔افغان سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر حملہ آور کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے روکا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق دھماکے کے بعد میچ کچھ دیر کیلئے روک دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔ افغانستان میں شپاگیزا کرکٹ لیگ کے میچز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔خیال رہے کہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی افغان کرکٹ لیگ میں شرکت کے لیے کابل میں موجود ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کیا ہے اور وہ ایک لاکھ امریکی ڈالرکی سیکیورٹی ضمانت پر لیگ میں شرکت کے لیے گزشتہ جمعرات کوکابل روانہ ہوئے تھے۔عبدالرزاق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…