ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ الیکشن میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی ٗ یوسف رضا گیلانی

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی ،عوام ہی کسی کو ’’مائنس‘‘ یا ’’پلس ‘‘کرسکتی ہے ،آئین ،جمہوریت اور پارلیمنٹ میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے،مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہے۔میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں ہوں گے

،عوام کے ووٹوں اور سپورٹ سے پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور آئندہ حکومت بھی بنائیگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ’’مخلوط حکومت ‘‘ بنائی تھی اور اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلی تھی ،اتحادی جماعتو ں کے ساتھ ملکر ’’مخلوط حکومت ‘‘ بنانے اور اتحاد ی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی وسیع تجربہ رکھتی ہے ،امکان ہے کہ آئندہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی اسمبلیاں ’’معلق ‘‘ ہوں گی اور کسی بھی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں حاصل ہوگی، پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے ،جس کی جڑیں ملک کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر موجود ہیں ،پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے ،وہ کسی حکومت یا شخصیت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ آئین،عوام اور قومی اداروں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حامی ہے ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے سینٹ سے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی آئینی حیثیت کا بل پاس کرادیا ہے ،ماضی میں جب ہماری حکومت تھی ،اگر سینٹ میں ہمیں اکثریت حاصل ہوتی تو ’’جنوبی پنجاب ‘‘ کب کا صوبہ بن چکا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پیپلز پارٹی بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے محنت کررہی ہے ،اب نتیجہ کوئی دور کی بات نہیں ،آئندہ چندروز میں این اے 120کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ’’مردم شماری ‘‘ پر تحفظات ہیں،اس حوالے سے سینٹ اور قومی اسمبلی میں ہماری پارلیمانی کمیٹی نے اپنا نقطہ نگاہ

جمع کرادیا ہے ،آئندہ الیکشن میں تحصیل کبیروالا سمیت ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا ٗجو تمام امیدواروں کے انٹرویو کے بعد امیدواروں کی فائنل لسٹ بنائے گا،آپ دیکھیں گے کہ جب امیدواروں کے انٹرویو ہورہے ہوں گے ،اس وقت ٹکٹ لینے والوں میں لائنیں لگی ہوں گی ،وہ لوگ بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،جو آج کہیں اور کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا

کہ کبیروالا شہر سے ان کا بہت پرانا رشتہ ہے ،جب میں چیئرمین ضلع کونسل ملتان کا الیکشن لڑا تھا،مجھے سب سے زیادہ ووٹ خانیوال اور کبیر والا سے ملے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…