اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان شدید خطرے میں ہے جب ایران اور بھارت نے پاکستان پر حملے کا اعلان کیا تو جنرل راحیل شریف نے ان ممالک کی کس سازش کا انکشاف کیا؟‎

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ضیاء شاہد نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرے کا معاملہ اس وقت سے جڑتا ہے جب ایران کہہ رہا تھا کہ پاکستان کے اندر جا کر کارروائی کریں گے اور اس وقت انڈیا کہہ رہا تھا کہ سر جیکل سٹرائیک کریں گے، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار

نے اس وقت کی صورت حال کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اس وقت جنرل راحیل شریف آرمی چیف تھے، ان کی درخواست پر اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور چوہدری نثار بھی شریک تھے، سابق آرمی چیف نے کچھ نقشے اور رپورٹس دکھا کر خدشات کا اظہار کیا تھا کہ ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں،سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے 3 مثالیں دی تھیں کہ انڈیا اور ایران کی طرف سے سانحہ کار ساز، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور اور جی ایچ کیو حملے جیسی کارروائیوں کا خدشہ ہے۔ پوری دنیا میں امریکن سپانسر شپ کے ساتھ ایک فضا قائم کی جائے گی جس کی وجہ سے اس قسم کے اور بہت سے واقعات رونما ہوں گے۔ پاکستان کے اندر دہشتگردی کی اتنی کارروائیاں ہوں گی کہ دو تین ہفتے کے اندر اندر اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا اس میں کہا جائے گا کہ پاکستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، خطرہ ہے کہ ایٹمی اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔سینئر صحافی نے کہا کہ یہ منصوبہ بن چکا تھا اور اجلاس میں اسی پر بات ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…