جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

5سالہ معصوم پاکستانی بچی کی شادی ، دولہے کی عمر کیا ہے؟ شرمناک انکشا ف

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں(آئی این پی) گاؤں123سوین ای آر میں 5سالہ معصوم بچی کی 20سالہ نوجوان سے شادی کی کوشش،پولیس نے کاروائی کی بجائے مجھے ہی 3گھنٹے تھانے میں بند رکھا،متاثرہ والد،بچی کا والد جھوٹ بول رہا ہے،پولیس کا موقف،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں123سوین ای آر کے رہائشی محمد یار ساجد نور محمد قوم دُلو نے بتایا کہ وہ اپنے بھائیوں سے ملنے راولپنڈ ی گیا ہوا تھا کہ27اگست کو اُسکی بیو ی

نے پانچ سالہ معصوم بیٹی اقراء کی شادی 20سالہ مرتضیٰ سے کردی ، معصوم بچی کو باقاعدہ شادی کی رسومات کے بعد رُخصت کیا گیا ہے،متاثرہ شخص نے بتایا کہ اُسکی بیٹی 20روزسے ملزمان کے پاس ہے،اُسکی جانب سے جب متعلقہ تھانے کو درخواست دی گئی تو پولیس نے کاروائی کی بجائے اُسے ہی تین گھنٹے کیلئے حوالات میں بند کردیا اوربعدازاں دھمکیاں دیکر چھوڑ دیا، دوسری طرف ڈی ایس پی تنویر احمد بھٹی نے بتایا کہ مذکورہ اُسکا اپنی بیوی سے زمین کا تنازعہ ہے وہ جھوٹا الزام لگا رہا ہے،ہم نے مکمل تحقیقات کیں ہیں بچی کا نکاح نہیں ہوا ،مگر متاثرہ شخص نے بتایا کہ میرے پاس بچی کی شادی کی رسومات کی تمام تصاویر موجود ہیں، میں اپنے بھائیوں سے ملنے راولپنڈ ی گیا ہوا تھا کہ27اگست کو اُسکی بیو ی نے پانچ سالہ معصوم بیٹی اقراء کی شادی 20سالہ مرتضیٰ سے کردی ملزمان میں دوُلہا مرتضیٰ،محمد عارف،بشیر احمد،محمد شریف،محمد رمضان اور بیوی عقیلہ بی بی شامل ہیں،متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…