اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے، سردار عتیق احمد خان

datetime 14  ستمبر‬‮  2017

مظفر آباد (این این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس بلدیاتی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ آزاد کشمیر میں مقامی حکومتوں کے قیام میں حکومتی لیت و لعل ، ریشہ دوانیوں ، قبیلائی اور جماعتی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر حلقہ بنیدوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ 2لچھراٹ میں اپنے دورے کے دوران گھن چھتر

،بانڈی فتح جنگ ، ائیرپورٹ سمیت مختلف مقامات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی انتخابات قبول کئے جائیں گے اور نہ ہی مرحلہ وار ناٹک چلے گا۔ آزاد کشمیر کی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لیکر نئی مردم شماری کے مطابق حد بندیوں کو حتمی شکل دے اور نادرا سے جاری ہونیوالے ڈیٹا کے مطابق انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرکے انتخابی شیڈول جاری کرے ۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں کی گئی شکایات کا ازالہ کیا جائے ۔ آزاد کشمیر حکومت بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے خوف سے حلقہ بندیوں میں دھاندلی کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ جسے عوامی طاقت سے ناکام بنایا جائیگا۔ حکومت آزاد کشمیر درحقیقت غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کا سلسلہ شروع کرکے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ، خواجہ محمد شفیق ، اعجاز عباسی ، ، سید تصور موسوی ، یاسر نقوی ، سجاد انور عباسی ، سجاد سلہریا ، وقاص گیلانی، سیاف اعوان ، میر علی بہادر ‘ میر عبدالقیوم ، میر جنید ، سجاد سلہریا ، میر نویدتھے۔ سردار عتیق احمد خان جب ائیر پورٹ ، گھن چھتر پہنچے تو کارکنوں نے ان کا

بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔ فضا نعروں سے گونج اٹھی ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…