منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ماہ ستمبر بہت اہمیت کا حامل ،ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ‘ منشاء اللہ بٹ

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے ماہ ستمبر بہت اہمیت کا حامل ہے،صوبہ بھر کے تمام مئیرز، ڈپٹی مئیرز، چیئر مین و ڈپٹی چیئرمین اور چیف آفیسرز فوری طور پر تمام محکموں کے ہمراہ انسداد ڈینگی کے اقدامات بارے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، صوبہ بھر میں بھر میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے

والے انتظامات کی با قاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر عمل نہ کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں۔صوبہ بھر کے تمام قبرستانوں ،ٹائر گوداموں،پنکچر شاپس اور دیگر جگہوں پرصفائی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلینس ٹیموں کی کارکردگی کے لئے اچانک دورے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ انسداد ڈینگی کے سلسلے میںماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرنے والے بلدیاتی ا فسران،متعلقہ محکمہ جات اور یونین کونسلوں کے نمائندگان کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ڈینگی کنٹرول کے اقدامات میں کوئی گیپ نہیں آنا چاہیے۔ اس وقت موثر اقدامات کا فائدہ پورے ڈینگی سیزن میں ہوگا اور بیماری قابو میں رہے گی۔ ڈینگی سے متاثرہ اضلاع میں اِن ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس اور دیگر اقدامات بھر پور طریقہ سے جاری ہیں اور سب سے زیادہ لاروا گرمیوں میں استعمال کئے گئے روم کولرز سے رپورٹ ہو رہا ہے جس میں جمع شدہ پانی ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بن رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گھروں کے مکینوں کو اس سلسلہ میں سرویلنس ٹیمیں بار بار نشاندہی کرتی ہیں لیکن لوگوں کا

رسپانس سست ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں سخت اقداما عمل میں لانے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ اُ نہوں نے بتایا کہ رواں سا ل میں اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی کے 116کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منتخب وائس چیئرمینوں اور میئر راولپنڈی سے رابطہ کرکے کمیونٹی کو ڈینگی اقدامات میں زیادہ سے زیادہ شریک کیا جائے گا اورروزانہ کی بنیاد پرکے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا حاصلکیا

جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر فوری طور پر جس ضلع سے لاروا رپورٹ نہیں ہوا ، وہاں تھرڈ پارٹی پڑتال کے لیے لاہور سے ٹیم بھیجی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کو ہوم ورک کے طور پر ڈینگی ہاٹ سپاٹ کے بارے چیک لسٹ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے والدین سے پُر کرواکے لائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…