منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

صومالیہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے، چھ عسکریت پسند ہلاک

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

موغادیشو/واشنگٹن(این این آئی)براوہ قصبے کے میئر عدن عمر نے کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے کونیو برو قصبے پر حملہ کیا اور وہاں عسکریت پسندوں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔امریکی فوج نے کہا ہے کہ صومالیہ کے جنوبی حصے میں امریکی فوجی طیاروں کے حملے میں الشباب کے چھ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اس مہینے میں امریکی طیاروں کی جانب سے عسکریت پسندوں پر کیا جانے والا چوتھا حملہ ہے۔امریکی فوج کی افریقی کمانڈ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے موغادیشو سے

260 کلومیٹر جنوب میں الشباب کے خلاف تین فضائی حملے کیے۔براوہ قصبے کے میئر عدن عمر نے کہا کہ امریکی طیاروں نے کونیو برو قصبے پر حملہ کیا اور وہاں عسکریت پسندوں کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔فوری طورپر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کیا تھی۔ اس سے پہلے صومالیہ پر فضائی حملوں میں الشباب کے کئی لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں جن میں گروپ کے امیر احمد عبدی جودان بھی شامل تھے۔افریکام نے کہا ہے کہ حملے صومالیہ کی وفاقی حکومت کے تعاون سے کیے گئے۔افریکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے یہ کارروائی ان حدود کے اندر رہتے ہوئے کی گئی جس کی اجازت صومالی صدر نے مارچ میں امریکی فورسز کو دی تھی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعین کر دیا گیا تھا کہ کن علاقوں میں الشباب کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔عسکریت پسند گروپ الشباب سن 2006 سے حکومت کا تختہ الٹ کر اپنے انداز کا سخت شرعی نظام نافذ کرنے کی کوشش کر رہاہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…