منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

روس سے سمجھوتے کے باوجود اپنے سکیورٹی اقدامات کریں گے،ترک صدر

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سمجھوتے سے متعلق مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے لیے سکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ روس سے ایس 400 فضائی دفاعی نظام خرید کرنے کے لیے ہمارے سمجھوتے پر مشوش ہورہے ہیں۔ہمیں کیا

آپ کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ہم سکیورٹی کے محاذ پر اقدامات کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔مغربی ممالک نے ترکی کے روس کے ساتھ اس دفاعی سمجھوتے پر اس بنا پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سسٹم سے مطابقت نہیں رکھتا ہے جبکہ ترکی کا کہنا تھا کہ اس کے نیٹو اتحادیوں نے مالی طور پر کوئی موثر متبادل میزائل دفاعی نظام پیش نہیں کیا تھا۔صدر ایردوآن نے جولائی میں بتایا تھا کہ اس ڈیل پر د ستخط کردیے گئے ہیں۔البتہ بعض مالی امور کی بنا پر اس پر مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ترک میڈیا نے اسی ہفتے صدر ایردوآن کے بیان کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ وہ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اس سمجھوتے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پْرعزم ہیں اور اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ترکی نے روس سے میزائل دفاعی نظام کا خریداری کا فیصلہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مختلف امور پر کھٹ پٹ کے بعد کیا ہے۔اس کے بالخصوص امریکا اور جرمنی کے ساتھ مختلف امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ترکی امریکا کی جانب سے شام سے تعلق رکھنے والے کرد جنگجوؤں کے لیے فراخدلانہ امداد پر نالاں ہے۔کرد ملیشیا وائی پی جی داعش کے خلاف دیر الزور میں لڑرہی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ کرد ملیشیا کرد باغیوں کی اتحادی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بھی اس سمجھوتے کے حوالے سے ترکی سے اپنی گہری

تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگان کے ترجمان جونی مائیکل نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ایس 400 فضائی دفاعی نظام سے متعلق ترکی کو اپنNNI FILE NO 05 INTERNATIONALی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ہمارے نزدیک ترکی کو خطے میں درپیش مختلف خطرات سے بچانے کے لیے اب بھی نیٹو کا میزائل دفاعی نظام ایک بہترین آپشن ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…