اسلام آباد(آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کا اختیار سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو دیا جائے،جماعت اسلامی ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہیتی ہے، کرپشن معاملہ صرف نواز شریف کے خلاف کاروائی سے حل نہیں ہوگا۔جمعرات کو سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ذرائع آمدن نامعلوم اور منافع لامحدود ہو تو سوال اٹھتا ہے۔پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید کرتی ہے۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کروڑوں روپے ملک سے باہر کیسے گئے؟
جماعت اسلامی ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتی ہے۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ پیپر میں شامل 436افرادکے خلاف کاروائی کرے گی۔نیب چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے تقرر کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے واپس لے کر سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو دیاجائے۔کرپشن کا معاملہ صرف نواز شریف کے خلاف کاروائی سے حل نہیں ہوگا۔
غریب لوگ مر رہے ہیںاوراشرافیہ ملکی وسائل لوٹ کر بیرون ملک منتقل کررہے ہیں۔