جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

حدیبیہ پیپر مل کیس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے، ‘شیخ رشید

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے، کیس میں نیب کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل کیس اب حتمی مرحلے میں ہے، یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل میں شریف خاندان نے 700 ملین کا فراڈ کیا ہے، اس کیس میں

شریف خاندان کی جان جاتی ہے، امید ہے حدیبیہ پیپر مل کیس کا ٹرائل ہوگا کیونکہ اس میں پورا شریف خاندان ملوث ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ تمام جرائم کی ماں حدیبیہ پیپر مل کیس اب حتمی مرحلے میں ہے، حدیبیہ پیپر مل کیس میں عوامی مسلم لیگ کو پارٹی بنایا گیا ہے، میں یہ کیس بھی لطیف کھوسہ کے تعاون سے لڑوں گا ، نیب کے پاس ابھی دو دن ہیں کہ عدالت میں پیش ہوجائے، اس کیس میں نیب کی واپسی کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری کی طرح ناچا گروپ نہیں ہوں میں بھنگڑے نہیں ڈال سکتا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر مل کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حدیبیہ پیپر مل کیس کھلا

تو قوم پاناما کیس کو بھول جائے گی، حدیبیہ کیس نواز شریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…