پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

’’کاش سب اسلامی ممالک ان سکھوں سے ہی کچھ سبق سیکھ لیتے‘‘

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار میں قاتل سوچی اور سفاک بدھ غندوئوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے روہنگیا مسلمان ابھی تک اسلامی ممالک سے کسی محمد بن قاسم کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ آئے اور ان کے رستے زخموں پر مرہم رکھے مگر تاحال صرف برائے

نام امداد اور زبانی جمع خرچ کے علاوہ کوئی بھی عملی اقدام روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ دینے اور ان کی امداد کیلئے مسلمان ممالک کی جانب سے نہیں دیکھا گیا۔بھارت سے سکھوں کی بڑی تعداد ان بے کسوں کی مدد کو جا پہنچی ہے، اور شاید کوئی مسلمان ملک یا ادارہ بھی اس مثال سے کچھ سبق سیکھ لے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکھ رضا کاروں کے اس بڑے جتھے کا تعلق خالصہ ایڈ نامی تنظیم سے ہے جو گزشتہ اتوار بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر پہنچ کر وہاں موجود لاکھوں روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد کا سلسلہ شروع کر چکے ہیں۔ خالصہ ایڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر امر پریت سنگھ کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی حالت زار انتہائی دردناک ہے، ہم 50ہزار افراد کی مدد کا تخمینہ لگا کر تیاری کر کے آئے تھے مگر یہاں تو 3لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں ان کے پاس کھانا ، پانی، کپڑے اور سرچھپانے کی جگہ جیسی کوئی بھی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ شدید آندھی اور بارش میں بھی ان کے لئے سرچھپانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہم نے انہیں کھانے کی فراہمی شروع کردی ہے جبکہ ترپالوں کا بھی بندوبست کررہے ہیں تاکہ کم از کم انہیں بارش سے بچانے کا انتظام کرسکیں۔

 

 

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…