جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

عوامی مرکز کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ،حکومت کا پراسرار کردار،جاں بحق ہونیوالے افراد کے بارے میں حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں واقع عوامی مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے علی رضا کے والدین نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ، عوامی مرکز کی انتظامیہ ، فائربرگیڈ انتظامیہ اور ریسکیو 1122انتظامیہ کے سربراہان کے خلاف مقدمہ اندراج کے لئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دے دی جبکہ عوامی مرکز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جہاں پر چیف جسٹس آف پاکستان سے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی اپیل کی ۔

بدھ کو عوامی مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق علی رضا کے والدین اور عزیز و اقارب نے عوامی مرکز کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مرکز کو آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے،علی رضا کے والد حامد نے کہا کہ میرا بیٹا پونے 2گھنٹے تک ریسکیو ٹیموں کے آنے کا انتظار کرتا رہا جب آگ نے چوتھی منزل پر علی رضا کو مکمل طور پر گھیر لیا تب اس نے چھلانگ لگائی، ریسکیو ٹیموں کی تاخیر سے آنے کی وجہ سے میرا بیٹا نہ بچ سکا، شک ہوتا ہے کہ جان بوجھ کر ریسکیو ٹیموں کو تاخیر سے آنے دیا گیا، مظاہرین نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ آتشزدگی واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، علی رضا کے والد نے کہا کہ 2روز تک جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو خود چیف جسٹس کو باضابطہ درخواست دوں گا، علی رضا کے والد نے مزید کہا کہ کیا وزیراعظم یاکسی وزیر کا بیٹا عوامی مرکز میں مر جاتا تو اسی طرح خاموشی چھائی رہتی، سانحہ میں جاں بحق تینوں جوانوں کے اہل خانہ کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے، اتوار کو عوامی مرکز میں لگنے والی آگ بے حسی کی آگ تھی،3 روز گزر جانے کے باوجود کسی حکومتی شخصیت یا ذمہ دار نے ایک فون کرکے تعزیت تک نہیں کی،کیا مہذب دنیا میں ایسا سانحہ ہوتا تو اسی طرح خاموشی چھائی ہوتی بعدازاں علی رضا کے والد نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو مقدمہ اندراج کے لئے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کا بیٹا نائٹ ڈیوٹی پر اپنے دفتر میں موجود تھا جو صبح 9بجے ختم ہونا تھی

، بیٹے نے آگ کی تپش سے بچنے کے لئے کھڑکی کا شیشہ توڑا اور نیچے کھڑے افراد کو مدد کے لئے پکارتا رہا انہوں نے کہا کہ چھلانگ لگا دو جس پر بیٹے نے آگ کو بھڑکتا دیکھ کر چھلانگ لگا دی ، درخواست میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ، عوامی مرکز کی انتظامیہ ، فائربرگیڈ انتظامیہ اور ریسکیو 1122انتظامیہ کے سربراہان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق درخواست موصول کر لی ہے ، قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…