اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق چاروں درخواستوں کویکجا کردیا۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن )پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی اورنوازشریف کوسیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی سے متعلق چاروں درخواستوں کویکجا کردیا ۔
نوازشریف کی جانب سے وکیل جہانگیرخان جدون پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے تمام درخواستوں پردلائل چھبیس ستمبر کو سننے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں درخواستیں تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک ، رئیس عبدالواحد اورمخدوم انقلابی کی جانب سے دائرکی گئیں تھی۔دوسری جانب تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم دینے کی درخواست کی سماعت میں فریقین غیرحاضررہے، جس پرالیکشن کمیشن نے سماعت ستائیس ستمبر تک ملتوی کردی۔