جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

فیصلے کی گھڑی آ گئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی آج سماعت کرے گی، اس کے علاوہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن کے حق میں اپنی درخواست دائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر دا ہیگ میں عالمی عدالت کے جج نے 13 جون کو ایک حکم کے ذریعے بھارت کو 13 ستمبر کو درخواست دینے کا کہا تھا اس کے علاوہ عالمی عدالت نے پاکستان کو 13 دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم بھی دیا تھا۔

بلوچستان سے گرفتار کیے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ایک پاکستانی فوجی عدالت نے اپریل میں سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا، بھارت نے پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنی درخواست میں سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کی عدالت سے استدعا کی۔ دریں اثناء اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف آرمی چیف کو دی جانے والی اپیل کے اخراج کی درخواست دوسرے بنچ کے سامنے سماعت کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے بھارتی جاسوس کی سزا پر عملدرآمد کے لئے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار محمود احمد نقوی نے موقف اختیار کیا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں شرپسند سرگرمیوں اور دہشتگردی کا اعترافی بیان دے چکا ہے۔بھارتی ’’را‘‘ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو جتنی جلدی ہو سکے پھانسی دی جائے اور استدعا ہے کہ حکومت کو سزا معافی یا سزا میں کمی نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو سماعت کے لئے کسی دوسرے بینچ میں بھیج دیا جائے۔جس پر فاضل جسٹس شاہد کریم نے استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کرنے کے لئے واپس چیف جسٹس کو بجھوا دی۔

دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی اپیل مسترد کرنے کے لئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹادی۔ عدالت عالیہ کے روبرو عدالت عالیہ کے روبرو درخواست گزار محمود اختر نقوی نامی شہری کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے جس کو پاکستانی حدود سے جاسوسی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،کلبھوشن سنگھ نے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلایا اور دہشت گردوں کو تربیت دی، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن سنگھ کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا ہے، کلبھوشن سنگھ نے اپنی سزائے موت کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے لہٰذا عدالت اس کی اپیل مسترد کرنے کا حکم جاری کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…